Post Top Ad




نومبر 09, 2020

اسلام کا بے حد احترام کرتے ہیں جنگ دہشتگردی سے ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

 


پیرس (این ای آئی )فرانسیسی وزیرخارجہ جین یویس لی ڈریان نے کہاہے کہ ہم اسلام کا بے حد احترام کرتے ہیں ہماری جنگ دہشت گردی سے ہے۔ ہم جس چیز سے لڑ رہے ہیں وہ دہشت گردی ہے، دہشتگردی مذہب کی ہائی جیکنگ ہے اور یہ انتہاپسندی ہے، ہماری یہ جنگ مذہب کی آزادی کے احترام کے لیے بھی ہے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دورے پرموجود فرانسیسی وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب سمیع شکری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو بہت زور دے کر کہہ رہا ہوں کہ ہم اسلام کا بے حد احترام کرتے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ ہم جس چیز سے لڑ رہے ہیں وہ دہشت گردی ہے، دہشتگردی مذہب کی ہائی جیکنگ ہے اور یہ انتہاپسندی ہے، ہماری یہ جنگ مذہب کی آزادی کے احترام کے لیے بھی ہے۔ 

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad