انتظار کی گھڑیاں ختم، GTA 6 کا ٹریلیر دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا

 


Rockstar Games نے اعلان کیا ہے کہ نئے Grand Theft Auto گیم کا ٹریلیز دسمبر کے شروع میں ریلیز کیا جائے گا۔


اس سے پہلے بلومبرگ کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ GTA 6 کا اعلان رواں یا آئندہ ہفتے کیا جاسکتا ہے اور ٹریلیر دسمبر کے مہینے میں آسکتا ہے۔ اب Rockstar Games نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اس کی تصدیق کی ہے۔



ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ " ہم یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ دسمبر کے اوائل میں ہم اگلے GTA کا ٹریلیر ریلیز کریں گے۔"


یہ بھی پڑھیں: Grand Theft Auto VI کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، گیم 2025 میں ریلیز کی جائے گی



جدید تر اس سے پرانی
اشتہار