Post Top Ad




اگست 14, 2025

کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

 


کراچی:  یوم آزادی کی رات کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر  2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں آج 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، گولیاں لگنے سے  2 افرادجاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد بلاک8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی جبکہ کورنگی ساڑھے 3 میں ہوائی فائرنگ سے اسٹیفن نامی شخص ہلاک ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں میں 15مرد،  2 خواتین، ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہے۔ سول اسپتال میں 5، جناح اسپتال3،عباسی شہیداسپتال میں 11 زخمی منتقل کیے گئے۔ 

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad