گیمنگ کی دنیا کی سب سے بڑی اور طویل انتظار کے بعد آنے والی پروڈکٹ گرینڈ تھیف آٹو 6 (Grand Theft Auto VI) کے حوالے سے شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔
راک اسٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ گرینڈ تھیف آٹو 6: این ایکسٹینڈڈ لک (Grand Theft Auto VI: An Extended Look) کے نام سے ایک تفصیلی تعارفی ویڈیو رواں ماہ 27 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق اس خصوصی ویڈیو کا پریمیئر پاکستانی وقت کے مطابق 28 اگست کی رات 12 بجے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس (Netflix) پر کیا جائے گا۔
Grand Theft Auto VI: An Extended Look premieres on @netflix Thursday, August 27 at 3 p.m. ET.https://t.co/px5rI0eKh7 pic.twitter.com/IDZO55jY6K
— Rockstar Games (@RockstarGames) August 6, 2026
جبکہ اس کے 6 گھنٹے بعد اسی دن رات یہ ویڈیو راک اسٹار گیمز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور جی ٹی اے 6 کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی شائقین کے لیے دستیاب ہوگی۔
دنیا بھر کے گیمرز کا طویل انتظار بالآخر 19 نومبر کو ختم ہونے جا رہا ہے، جب گرینڈ تھیف آٹو 6 باضابطہ طور پر پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز ایکس ایس (XBOX Series X|S) کے لیے لانچ کی جائے گی۔
