ڈارون ٹیسٹ: بنگلادیش نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دیدی

 


ڈارون: بنگلا دیش نے  آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور نویں نمبر کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلےنمبر پر موجود آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دی۔

شادمان اسلام 25 اور مومن الحق 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،  آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198 اور دوسری اننگز مں 284 رنز بنائے۔

بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 426 جب کہ دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز بنائے۔

بنگہ دیش  نے 57 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا۔


جدید تر اس سے پرانی
اشتہار