حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی یے۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کل بھی حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 50 پیسے سستا کیا تھا۔
