Post Top Ad




اکتوبر 31, 2020

ویڈیو: تیز رفتار بے قابو گاڑی مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا گئی

 


مکہ المکرمہ: سعودی شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی۔ 


سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتارگاڑی  پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی مسجد کے صحن سے گزرتی ہوئی بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔ 

تیز رفتارگاڑی چلانے والا ڈرائیور سعودی شہری بتایا جا رہا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ترجمان گورنریٹ مکہ ریجن کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جب کہ ڈرائیورکو تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے گاڑی کو جائے حادثہ سے ہٹا دیا گیا۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad