Post Top Ad




مئی 19, 2024

ہیٹ ویو کے باعث سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیےگئے



ہیٹ ویو کےباعث نظر کراچی سمیت  سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری دی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  انٹر میڈیٹ کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

یونیورسٹیز  اینڈ بورڈ  نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہےکہ  پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔


نویں اور میٹرک کے امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad