دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کیبل فالٹ، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ


کراچی کو پانی فراہم کرنے والے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کیبل فالٹ کے باعث شہر کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے ففوراً تکنیکی عملے کو کام پر لگا دیا گیا ہے، تاہم خرابی کے باعث پمپنگ اسٹیشن کے تین بڑے پمپ فی الحال عارضی طور پر معطل ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بریک ڈاؤن کے نیتجے میں شہر قائد کو روزانہ کی بنیاد پر 75 ملین گیلن پانی کم ملے گا، جس سے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، نیو کراچی، لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے کئی بڑے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار