امریکا نے اردن پر ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے 2 فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں

ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19 سالہ ازابیلا گونزالز (پرائیویٹ) شامل ہیں۔ فوٹو: امریکی وزارٹ دفاع

امریکا نے  ایران کی اردن میں کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اپنے دو فوجیوں تصاویری شناخت ظاہر کردی۔ 

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19 سالہ ازابیلا گونزالز (پرائیویٹ) شامل ہیں۔

یہ دونوں فوجی اہلکار اردن میں داعش کے خلاف ایک امریکی مشن کا حصہ تھے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا تھا کہ یہ دونوں سروس ممبران اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے۔ 

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ 


جدید تر اس سے پرانی
اشتہار