آج کل ٹی وی سکرین اور سوشل میڈیا پر ایک ہی خبر ہر طرف گونج رہی رہی ہے کہ معروف میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی نے جیو پر اپنے مشہورِ شو "ہنسنا منع ہے" کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا ہے. یہ خبر ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے کسی دھماکے سے کم نہیں تھی۔
تابش ہاشمی اپنے منفرد انداز، حاضر جوابی اور مہمانوں کے ساتھ طنزیہ مگر شگفتہ گفتگو کی وجہ سے گھر گھر میں پہچانے جاتے تھے۔ انہوں نے اس شو کو اس بلندی پر پہنچایا جہاں ہر خاص و عام کی شام ان کے شو کے بغیر ادھوری لگتی تھی۔
جب یہ اعلان سامنے آیا کہ وہ اب اس شو کا حصہ نہیں رہیں گے، تو مداحوں کے دل بیٹھ گئے۔ اس دوران تابش ہاشمی نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پوسٹ شیئرکی۔
اپنے انسٹاگرام پیغام میں تابش نے لکھا: "قریباً 5 سال تک نیشنل ٹی وی پر رہنا ایک شاندار تجربہ رہا۔ میں نے اس میں تعاون کرنے والے ہر فرد کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ 'ہنسنا منع ہے' کے ناظرین کا پیار کبھی نہیں بھولوں گا، آپ سب کا بہت شکریہ!"
اس کے ساتھ انہوں نے اپنے سٹوڈیو کی ایک تصویر شیئر کی جس پر "It was great while it lasted (2022 - 2026)" درج تھا۔
انہوں نے محسوس کیا کہ "ہنسنا منع ہے" کے ساتھ ان کا یہ 2022 سے 2026 تک کا سفر اپنے عروج پر پہنچ چکا تھا اور اب وقت آگیا تھا کہ وہ کچھ نیا، کچھ مزید تخلیقی کریں۔ وہ ایک ہی فارمیٹ میں بند کر نہیں رہنا چاہتے تھے۔
تابش ہاشمی اب ایک نئے شو "پاکستان گاٹ ٹیلنٹ" (Pakistan's Got Talent) میں جج کے طور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
