![]() |
| فائل فوٹو |
کراچی کے علاقوں محمود آباد، منظور کالونی، کارساز فلائی اوور اور اسٹیڈیم روڈ کے اطراف گیس کی بدبو پھیلنے سے شہری پریشان ہوگئے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نئی پائپ لائن کی گزشتہ روز ٹیسٹنگ کی گئی، ٹیسٹنگ کے دوران گیس کی بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار زیادہ شامل ہوگئی، جس کے باعث مختلف علاقوں سے گیس لیکیج کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
ایس ایس جی سی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سسٹم کے تمام پریشرز معمول کے مطابق ہیں، کوئی گیس لیکیج رپورٹ نہیں ہوئی، گیس کی بو صرف ٹیسٹنگ کے دوران کیمیکل کے اضافے سے پیدا ہوئی، صارفین اطمینان کے ساتھ اپنے معمول کے کام جاری رکھیں۔
