Post Top Ad




دسمبر 16, 2020

کراچی: شارع پاکستان پر ملزمان اے ٹی ایم ہی اکھاڑ کر لے گئے

 


کراچی: شارع پاکستان پر ملزمان بینک کی اے ٹی ایم  ہی اکھاڑ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق اے ٹی ایم کی کیش ٹرے لے جانےکی واردات گلبرگ کے علاقے میں ہوئی جہاں اے ٹی ایم کی 2 کیش ٹرے میں 18 لاکھ روپے تھے۔

پولیس کا کہنا کہ 5 سے 6 منٹ تک واردات ہوئی اور  انتظامیہ بے خبر رہی جب کہ  انتظامیہ کے مطابق بینک کا الارم بھی نہ بجا۔

پولیس کے مطابق نے بینک میں کوئی سکیورٹی گارڈ تعینات نہیں کیا تھا۔

Post Bottom Ad