Post Top Ad




جنوری 20, 2021

وزیراعظم کی جوبائیڈن کو امریکی صدرکا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

 


وزیراعظم عمران خان  نے جو بائیڈن کو امریکی صدارت کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ جوبائیڈن کے ساتھ پاک امریکا شراکت مضبوط کرنےکے لیے پر امید ہوں اور امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت اور  ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر کام  کا خواہش مندہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ  امریکا کے ساتھ انسداد بد عنوانی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

Post Bottom Ad