Post Top Ad




اگست 03, 2021

معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

 


پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر صارفین کو اطلاع دی کہ دردانہ بٹ کی طبیعت سخت خراب ہے جس کے بعد وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

خالد ملک کی جانب سے تمام مداحوں سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی۔

تاہم اداکارہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

Post Bottom Ad