Post Top Ad




اکتوبر 04, 2021

عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج جرمنی میں ادا کی جائے گی

 


عمر شریف کی نماز جنازہ آج جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ادا کی جائے گی۔

عمر شریف کی میت کو ممکنہ طور پر کل بروز منگل پاکستان لایا جائے گا اور اداکار کی بیوہ زریں غزل میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں گی۔

اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

عمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکا منتقل کیا جارہا تھا لیکن ان کی جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران طبیعت بگڑ گئی۔

Post Bottom Ad