Post Top Ad




نومبر 28, 2021

کراچی گرین لائن بس منصوبہ جلد آپریشنل ہونے کا امکان

 


وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن منصوبے کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے 10 دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا۔

اسد عمرکا مذید کہنا تھا کہ ٹرائل کے بعد وزیراعظم‪ عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔  دو ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔


Post Bottom Ad