Post Top Ad




دسمبر 15, 2021

اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

 


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔

عمران عباس  نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں مداحوں کووالدہ کے انتقال کے بارے میں آگاہ کیا۔

عمران عباس نے لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو مزید چوم نہیں سکوں گا، آج میں نے اپنی جنت کھو دی، برائے مہربانی میری ماں کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔‘

عمران عباس نے یہ بھی بتایا کہ دو سال پہلے 15 دسمبر کو ہی انکے  والد کا بھی انتقال ہوگیا تھا اور اسی تاریخ کو آج انکی والدہ بھی چل بسیں۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad