Post Top Ad




دسمبر 07, 2021

کراچی والوں کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

 


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad