فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔
نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا او ارجنٹینا کے خلاف تابڑ توڑ حملے کیے۔
ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فائنل کا دوسرا ہاف بھی بغیر کسی گول کے ختم ہوا، فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیاگیا۔
Spain are #FIFAWorldCup Champions. 🏆 pic.twitter.com/mWLw5iis2C
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 19, 2026
اسپین کی جانب سے فیصلہ کن گول ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اسپین کی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی تھمائی
President Donald J. Trump presents the World Cup Trophy to Spain, the 2026 @FIFAWorldCup Champions! 🏆 pic.twitter.com/SHsoBhYm1b
— The White House (@WhiteHouse) July 19, 2026
اور یوں اسپین کی ٹیم نے 16 برس بعد دوسری بار ورلڈکپ ٹائٹل جیت لیا۔
