کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں کو پر لگ گئے۔
ٹماٹر کی قیمتین 450 سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔
پلک میں ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود عوام کو مہینگائی میں کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔
کچھ تاجر چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو پر فروخت کررہے ہیں۔
کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ کے مطابق اول درجہ کا ٹماٹر کی سرکاری قیمت 254 سے 310 روپت فی کلو جبکہ دوم درجہ ٹماٹر کی قیمت 141 سے 165 روپے فی کلو ہے، تاہم کراچی میں کہیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ٹماٹر فروخت نہیں ہورہا۔
![]() |
| کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ |

