Post Top Ad




مارچ 30, 2022

ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا

 


وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس کی صدارت ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی موقع ہے،  آج ایک امتحان کا سامنا ہے جس سے قومی قیادت کو گزرنا ہے ، ہم متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارا متحدہ اپوزیشن سے معاہدہ عدم اعتماد میں تعاون سے مشروط نہیں تھا، اعلان کر رہا ہوں کہ اس تبدیلی میں ہم اپوزیشن کے ساتھ ہوں گے۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad