عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

 


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر  لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار