Post Top Ad




نومبر 25, 2022

پاکستان کے معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

 


پاکستان کے نامور اسٹیج اور ٹی وی فنکار اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کرگئے۔

اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ  تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے۔ انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی بہترین اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔

مزید خبریں پڑھیں

محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے؟

  شریعتِ اسلامی میں عشرہ محرم الحرام سمیت سال کے کسی بھی دن شادی کرنے کی ممانعت نہیں ہے، مگر بسا اوقات حالات و واقعات اور سماجی و معاشرتی عو...

Post Bottom Ad