وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوجائے گا۔


جدید تر اس سے پرانی
اشتہار