فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دے دی۔
امریکی شہر ڈیلس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کے خلاف 0-2 سےکامیابی حاصل کی۔
اسپین نے انتہائی جارحانہ انداز سےمیچ کا آغاز کیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول پہلے ہی ہاف میں میکیل اوریار زبال نے پنالٹی کک پر 22ویں منٹ میں اسکور کیا، یہ ورلڈ کپ میں اُن کا پانچواں گول بھی تھا۔
اسپین کی جانب سے دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے ایک شاندار کک کے ذریعے 58ویں منٹ میں بنایا۔
Spain are one step closer to glory 🇪🇸#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 14, 2026
ٹورنامنٹ میں 8 گول داغنے والے فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایمباپےاس سیمی فائنل میں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ اسپین کی ٹیم 16 برس بعد فائنل میں پہنچی ہے ، اس سے پہلے سن 2010 میں اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج کی رات 12 بجے ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
