قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں دوحہ میں انتقال کر گئے۔
قطر کے امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گی اکہ "اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے عظیم نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔"
شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ان کے دورِ حکومت میں قطر نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی۔
2013 میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقتدار اپنے بیٹے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو منتقل کر دیا تھا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق امیر قطر کےانتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی عظیم رہنما تھے ۔
