فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔
جس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں فیصلے کیلئے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی ککس دی گئیں جس میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
Switzerland wins on penalties to secure a spot in the quarter-finals! 👏#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 7, 2026
پنالٹی کک سیشن میں سوئٹزرلینڈ نے 4 ، کولمبیا نے 3 گول اسکور کیے۔ کوارٹر فائنل مین سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔
