وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی طیارہ حادثے پر رنج و افسوس کا اظہار


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کارگو طیارے کے لاپتہ ہونے کے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعظم نے ایکس پر بیان میں کہا کہ پاک بحریہ، پاکستان ایئر فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو تیز کریں تاکہ لاپتہ طیارے اور اس کے عملے کو تلاش کیا جا سکے۔

گزشتہ شب شارجہ سے کراچی آنے والا نجی ایئر لائن 'کے ٹو ایئرویز' (K2 Airways) کا کارگو طیارہ گزشتہ شب کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع  کیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے مطابق، 27 سال پرانا بوئنگ 737 طیارہ شارجہ سے کراچی کی طرف آ رہا تھا کہ دورانِ پرواز پائلٹ نے رات 9 بج کر 18 منٹ پر نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن تین منٹ بعد ہی، یعنی 9 بج کر 21 منٹ پر، طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی سے تقریباً 287 کلومیٹر مغرب میں لاپتہ ہوا۔

News Image

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ 300 کلو میٹر دور سمندر میں گرگیا

لاپتہ ہونے والے طیارے میں 5 افراد سوار تھے۔ طیارہ آپریٹر کمپنی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اپنے ساتھیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا گو ہیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز اور عسکری طیارے بھی تلاش میں حصہ لے رہے ہیں۔ محکمہ ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن حادثے کی تحقیقات کرے گا۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار