فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہلا گول ارجنٹینا کی جانب سے گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔
مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔
اضافی وقت میں ارجنٹینا نے سوئٹزلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کیا، ارجنٹینا کی جانب سے گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات نے ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی، سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
Argentina's extra time goals secures their Semi-final place! 💪#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 12, 2026
ریفری نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی ایمبولو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا، ایمبولونے یہ ظاہر کیا کہ اُسے ارجنٹینا کے کھلاڑی نے گرایا ہے، ریفری نے وی اے آر کے ذریعے فاؤل چیک کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کو گرنے کی اداکاری پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کر دیا۔
