کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے مین ہولز میں سیفٹی نیٹ لگانے کا منصوبہ شروع کردیا

 


کراچی شہر میں حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مین ہولز میں خصوصی حفاظتی نیٹ (Safety Net) لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز طارق روڈ سے کیا گیا ہے۔

یہ اقدام شہر بھر میں کھلے یا غیر محفوظ مین ہولز کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق، یہ سیفٹی نیٹ انتہائی پائیدار میٹریل سے تیار کیے گئے ہیں اور ان کی قوت برداشت کا باقاعدہ تجربہ کیا گیا ہے۔

 یہ نیٹ 180 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے شہریوں کے لیے ایک مضبوط اور محفوظ رکاوٹ پیدا ہوگی۔

طارق روڈ پر کامیابی کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ کے آغاز کے بعد،  اس منصوبے کو مرحلہ وار کراچی کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔

اس اقدام کو شہریوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لیے درپیش خطرات میں نمایاں کمی آئے گی۔

 حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مین ہولز کے کور یا ان حفاظتی نیٹ سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں متعلقہ  دفاتر کو مطلع کریں تاکہ بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار