حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبریں اور بریکنگ نیوز حاصل کریں ہمارے نئے واٹس ایپ چینل پر: https://whatsapp.com/channel/0029VaFuFe6KbYMPXaaged2G
