مزاکرات ناکام، آج رات سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا گیا


آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے مزاکرات ناکام ہونے پر آج رات سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کے معاملے میں حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ 

جنرل سیکریٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم اور پمپس مالکان کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کو مسترد کرتے ہیں۔ 

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے بعد اوگرا کے پاس وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کے تعین کا ہوگا، ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ کی اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

 نعمان علی بٹ نے کہا تھا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پیٹرول پمپ مالکان پر نہیں ڈالا جائے۔

ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار