پاکستان کا 79 واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے ساتھ منایا جا رہا ہے


 پاکستان کا  79 واں جشنِ آزادی انتہائی جوش و خروش، ملی جذبے اور روایتی وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 ملک بھر میں گلی محلوں، بازاروں اور شاہراہوں کو ہرے ہرے پرچموں، برقی قمقموں اور دلکش بینرز سے سجا دیا گیا ہے، جبکہ فضا "پاکستان زندہ باد" اور ملی نغموں سے گونج رہی ہے۔

اس مبارک موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں ملک کی سلامتی، ترقی، اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کی پروقار تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

قوم کے ہر فرد کا عزم ہے کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے وطنِ عزیز کو ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار