Post Top Ad




دسمبر 12, 2020

کوک اسٹوڈیو 2020: دوسری قسط میں راحت فتح علی کے گانے کے چرچے

 


کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط جاری کردی گئی جس میں استاد راحت فتح علی خان نے سُر بکھیر کر چار چاند لگادیے۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا اور 3 دسمبر کو اس سیزن کی پہلی قسط جاری کی گئی تھی جس میں 3 گانے ریلیز کیے گئے تھے۔

اب آج کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط جاری کی گئی ہے جس میں راحت فتح علی خان اور زارا مدنی کا گانا 'دل تڑپے' نے مداحوں کو سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔

'دل ٹرپے' گانے کے بول راحت فتح علی خان نے خود ہی لکھے ہیں جب کہ اس کی موسیقی راحت فتح علی خان اور گلوکارہ زارا مدنی نے مل کر ترتیب دی ہے۔

گانے کا دورانیہ 6 منٹ 49 سیکنڈز ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad