Post Top Ad




دسمبر 03, 2020

ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

 


نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔

ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر کے ذریعے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع دی۔

گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 59 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں ملالہ یوسفزئی کا اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میری عمر 23 سال ہے اور میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں سماجی کارکن ہوں ،آپ میں سے کئی لوگ مجھے میری اقوام متحدہ کی تقریر، نوبیل تقریر یا پھر میری کتاب آئی ایم ملالہ کو پڑھنے سے جانتے ہیں جب کہ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہیں جانتے جن کے لیے میں اپنا مختصراًتعارف کروارہی ہوں ‘۔

59سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی نے اپنی تعلیم، تحریر کردہ کتابوں، پسندیدہ مشغلوں ، تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں سمیت ملالہ فنڈ کو سپورٹ کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی اپیل بھی کی۔

Post Bottom Ad