![]() |
| وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔ فوٹو: قطری میڈیا |
قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
قطری میڈیا نیٹ ورک الجزیرہ کی خبر کے مطابق، قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔
اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔
سمو الأمير المفدى ودولة السيد شهباز شريف رئيس الوزراء بجمهورية باكستان الإسلامية، يعقدان جلسة مباحثات رسمية بالديوان الأميري. https://t.co/qeYC0Ti6nA pic.twitter.com/MZw8dfTSht
— الديوان الأميري (@AmiriDiwan) August 24, 2022
ذرائع کے مطابق قطر نےکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔
