![]() |
Deewangi Cover/Geo TV |
سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جانے والا جیو ٹی وی کا سپرہٹ سیریل دیوانگی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ بن گیا۔
گوگل نے پاکستان میں رواں سال 2020 میں سرچ کیے جانے والے مختلف ایونٹس، فلمیں، ڈرامے اور دیگر چیزوں کی فہرست جاری کی ہے۔
سرچ انجن گوگل نے 2020 کے اختتام پر پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں کی بھی فہرست جاری کی ہے۔
گوگل کی اس فہرست میں جیوٹی وی کا ڈرامہ 'دیوانگی' بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا اور اس ڈرامے کو غیر معمولی طور پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔
عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں تیار کیے جانے والے ڈرامے 'دیوانگی' نے ناصرف جیوٹی وی پر زیادہ ٹی آر پیز حاصل کیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ ڈرامہ ٹرینڈنگ پینل پر چھایا رہا۔
'دیوانگی' ڈرامے کی آخری قسط کو یوٹیوب پر صرف 48 گھنٹوں میں تقریباً 50 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔