Post Top Ad




جنوری 26, 2021

اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس میں مبتلا

 


پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی عباس بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

اداکار علی عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے آپ سب کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے'۔

اداکار علی عباس کی اس پوسٹ کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد خصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad