Post Top Ad




جنوری 05, 2021

انگلینڈ کے معروف کرکٹرکورونا کا شکار ہوگئے

 


انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اور معروف آل راؤنڈر معین علی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ دورہ سری لنکا کے لیےہمبنٹوٹا ائیرپورٹ پہنچنے پرکھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جن میں سے معین علی کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

کورونا مثبت آنے کے بعد معین علی 14 جنوری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور انہیں سری لنکن حکومت کےقانون کے مطابق 10 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں کورونا ختم ہونے کی صورت میں معین علی شریک ہوسکیں گے۔

Post Bottom Ad