کراچی کے علاقے محمود آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں 100 فٹ تک فٹ پاتھ،کچراکنڈی ، پتھارے اورخراب گاڑیاں ہٹائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلےمیں مارکنگ میں آئےگھروں کو خالی کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، جمعے سےگھروں کو گرانا شروع کیا جائےگا۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل بشیر صدیقی کے مطابق آپریشن کے پہلے دن ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے سے تجاوزات کو کلئیر کرلیا گیا ، انسداد تجاوزات آپریشن میں 56گھر زد میں آئیں گے۔
بشیرصدیقی کا کہنا ہے کہ بطور افسر مجھ پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے، نالے کے اطراف 15، 15 فٹ چوڑی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، مجموعی طور پر 50 فٹ چوڑا ٹریک کلئیر کرایا جائے گا۔