Post Top Ad




اپریل 15, 2021

فواد چوہدری ایک بار پھر وزیر اطلاعات بن گئے

 

Fawad Chaudhary - PakMedia24.com

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر فیصل جاوید نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کی تصدیق کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیر اطلاعات بنائے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فواد چوہدری اس سے پہلے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر تھے اور وہ پہلے بھی وزیرِ اطلاعات رہ چکے ہیں۔ 

Post Bottom Ad