چین سے چند دن تک کورونا ویکسین کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی

 

80 million Covid Vaccine to arive in Pakistan from China in few days
Covid Vaccine

اسلام آباد: چین سے رواں ماہ کوویڈ  ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق چین سے 20 سے 22 جون کے دوران کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین سے رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 21 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔

ذرائع کے مطابق 20 جون کو چین سے سائنو ویک ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ رہی ہے، 20 جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار