ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرلی

 

Controversial Pakistani TikToker Hareem Shah ties knot
 متنازع پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی ہے۔

پاکستانی  ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق، حریم شاہ نے شادی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی ہے تاہم حریم نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام  اور شادی کی تفصیلات  کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

جبکہ  حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی دو ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔

حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

پاک میڈیا 24 اس خبر کے درست ہونے یا نہ  ہونے کا زمہ دار نہیں ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار