Post Top Ad




جون 24, 2021

پی ایس ایل کا تاج کس کے سر سجے گا؟ آج فیصلہ ہوجائے گا

 

PSL 6 Final

پاکستان سپُر لیگ 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 6  کا فائنل کون جیتے گا؟ آج فیصلہ ہوجائے گا۔  شائقین  بے چینی سے منتظر ہیں اور دونوں ٹیموں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آج فائنل میں وہ کامیاب ہوگا جو اعصاب پر کنٹرول رکھے گا، پشاور زلمی کوفیصلہ کن معرکہ کھیلنے کا زیادہ تجربہ ہے۔

ان کا کہنا ہے اندازہ ہے کہ اس میچ کا دباؤ کیا ہوتا ہے، فائنل میں تگڑا مقابلہ ہو گا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا فائنل میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے، سب مل کر محنت کریں گے اور فائنل جیتیں گے۔

میچ آج  پاکستانی وقت کے مطابق رات  9:00 بجے نشر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سوپر پر براہراست دکھایا جائے گا۔

Post Bottom Ad