Post Top Ad




جولائی 08, 2021

مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنائے جانے کا فیصلہ

 


 سندھ حکومت نے وزیرِ اعلی سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضیٰ وہاب کا بطور ایڈمنسٹریٹر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ مرتضیٰ وہاب 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔ 

Post Bottom Ad