Post Top Ad




نومبر 30, 2021

بے روزگاری سے تنگ شہری شاپنگ مال کی تیسری منزل سے کود گیا

 


کراچی:  بے روزگاری سے تنگ آکر شہری نے معروف شاپنگ مال کے اندر ہی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

واقعہ کراچی کے علاقے  راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال کے اندر پیش آیا جہاں تیسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ ایریا سے 29 سالہ ذوہیر نے چھلانگ لگادی جس سے وہیں اسکی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطےکی کارروائی کے لیےجناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، متوفی زوہیر انچولی بلاک 20 کا رہائشی تھا، اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اور اس کا ایک بھائی بہت عرصے سے بے روزگار تھے، متوفی کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی 6 بچوں کا باپ تھا جس میں 5بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں جبکہ فہیم 2 سال قبل اخبار میں کام کرتا تھا ، وہاں سے نکالے جانے کے بعد سے بیروزگار تھا اور گزارے کے لیے رکشہ چلارہا تھا لیکن اسکے باوجود مالی حالات خراب تھے۔

Post Bottom Ad