Post Top Ad




نومبر 29, 2021

کراچی میں سائبیرین ہوائیں داخل ہونے سے موسم سرد ہوگیا

 


سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہوائیں کراچی میں  داخل ہونے سے موسم سرد ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی کا  موسم رات میں بھی سرد رہےگا، مغربی ہواؤں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثر انداز  نہیں ہو رہا۔

اسکے علاوہ محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافےکی پیشں گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کےشمالی علاقوں میں 4 سے 6 دسمبر کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Post Bottom Ad