وزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

 


وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو لوگوں کے مشتعل ہجوم سے بچانےکی  تنہا کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ  وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمار کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔

خیال رہےکہ پریانتھا کمارا کو بچانےکے لیے خود کی جان خطرے میں ڈالنے والے فیکٹری کے پروڈکشن منیجر ملک عدنان نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ وہ پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچاسکیں تاہم وہ ہجوم کی درندگی کو روکنے میں ناکام رہے۔

ہجوم کے تشدد کے وقت  ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کوکَور کیا ہوا تھا اور  وہ خود مار کھاتے رہے اور اسے بچانےکی کوشش کر تے رہے، سوشل میڈیا پر بھی ملک عدنان کی بہادری اور انسان دوستی کے جذبے کی تعریف کی جارہی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی
اشتہار