Post Top Ad




دسمبر 03, 2021

اس سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا



 محکمہ موسمیات کہنا کے کہ  رواں سال کا  آخری  مکمل سورج گرہن آج ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا تاہم پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور  سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  سورج گرہن کا اختتام  دوپہر  2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔

Post Bottom Ad